ملک میں تین سے آٹھ جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

اتوار 02 جولائی 2023ء

محکمہ موسمیات کے مطابق تین جولائی سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے سلسلے کے تحت 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی مری، گلیات اور چکوال میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔جبکہ5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیک آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ حیدرآباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 6 سے 8 جولائی کو موسلا دھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم