سانحہ نومئی نہ بھلایا جائے گا نہ معافی ملے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر

پیر 26 جون 2023ء

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نومئی کے واقعات نے ثابت کیا کہ جو کام دشمن نہ کرسکا ،چند شرپسندوں نے کر دکھایا، 9 مئی کا سانحہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان آئے روز عظیم شہدا کے جنازوں کو کندھا دے رہی ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کی سرکوبی کی جارہی ہے، 9مئی کو شہدائے پاکستان کے خاندانوں کی دل آزاری کی گئی، شہدا کے خاندان آج کڑے سوال کر رہے ہیں، کیا ان کے پیاروں نے قوم کے لیے جانیں اس لیے دی تھیں، شہدا کے ورثا سوال کر رہے ہیں کہ ملوث افراد کب قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے، آرمی کے تمام رینکس سوال اٹھا رہے ہیں کہ ہمارے شہدا کے یادگاروں کی اسی طرح بے حرمتی ہو رہی ہے تو ہمیں جانیں قربان کرنےکی کیا ضرورت ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنر ل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی سانحے کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے جاری تھی ، اس کےلئےشرانگیز بیانیے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، جو کام دشمن نہ کرسکا وہ چند مٹھی بھر لوگوں نے کیا، دہشت گردی کے خلاف آپریشن یکسوئی سے جاری ہے، افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، افواج کوکسی صورت اپنے عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا، ایک سال سے سیاسی مقاصد اور اقتدار کی ہوس میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، پاک فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی اور شفافیت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رواں سال 95 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہےگی، افواج پاکستان ملک کے دفاع اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قربانیاں دیتی رہے گی،فوج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، چاہےکیسے بھی حالات ہوں۔ ڈی جی آئی ایس پی ار کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائےگا اور نہ ملوث عناصرکو معاف کیا جاسکتا ہے، تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائےگی، اس عمل کو انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائےگا، فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا، مفصل احتسابی عمل کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی میں ناکامی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو کے سکیورٹی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں، ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 دیگر کو عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔ جبکہ تین میجر جنرلز اور سات بریگیڈئرز سمیت پندرہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی گئی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے سے قائم سترہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور یہ جاری رہےگا، فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ثبوت اور قانون کے مطابق سول کورٹس نے کیسز کو ملٹری کورٹس منتقل کیا ہے، ثبوت دیکھنے کے بعد قانون کے مطابق سول کورٹس نے یہ مقدمات ملٹری کورٹس بھیجے ہیں، ان تمام ملزمان کو مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں، انہیں اپیل کا بھی حق حاصل ہے، ان ملزمان کو ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں بھی اپیل کا حق حاصل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ملٹری کورٹس کو پوری جانچ کے بعددرست قرار دیا ہے، سزا اور جزا انسانی معاشرے ، مذہب اور آئین پاکستان کا حصہ ہے، ہمارے لیے آئین پاکستان سب سے مقدم ہے، سانحہ 9 مئی کو فوج اور ایجنسیوں پر ڈالنے سے زیادہ شرمناک بات نہیں کی جاسکتی، گرفتاری کے چند گھنٹوں میں 200 مقامات پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرایا گیا، کیا فوج نے خود اپنے خلاف ذہن سازی کروائی؟کیا تمام فوجی تنصیبات پر فوج نے خود حملہ کرایا؟ سوال کرتا ہوں کیا فوج نے اپنے ایجنٹس پہلے سے بٹھائے ہوئے تھے ؟کیا ہم نے اپنے فوجیوں سے اپنے شہدا کی یادگاروں کو جلایا، جب یہ سلسلہ چل رہا تھا تو نامی بے نامی اکاؤنٹس سے کون پرچار کر رہا تھا کہ مزید جلاؤ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کی نواسی اور ایک ریٹائرڈفور اسٹار جنرل کاداماد گرفتار ہے جبکہ ایک ریٹائرڈ تھری اسٹار جنرل کی بیگم، ایک ریٹائرڈ ٹو اسٹار جنرل کی بیگم اور داماد احتسابی عمل سے گز ر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ ملٹری لیڈر شپ اور افواج پاکستان 9 مئی کےذمہ داروں سےمکمل آگاہ ہے، سانحہ 9مئی کو بھلایا جائےگا نہ ملوث عناصر اورسہولتکاروں کو معاف کیاجائےگا، تمام ملزمان کو آئین پاکستان کےتحت سزائیں دی جائیں گی، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کو بےنقاب کرنا اورکیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا پاکستان کےلیے وبا کی صورت حال اختیارکرگیا ہے، 9 مئی کو سوشل میڈیا سےتباہی پھیلانےکےلیےمذموم مہم چلائی گئی، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ وہ ہیں جو فوج کےخلاف ذہن سازی کرتے رہے، 9 مئی واقعات کےذمہ دار انسانی حقوق کا واویلا کرکےچھپ نہیں سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ 9 مئی واقعات کا مقصد فوج کو اشتعال دلاکرفوری رد عمل پرمجبور کرنا تھا، 9مئی واقعات پر فوج نےگھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا، پاک فوج کےہرافسر اور جوان کی اولین ترجیح ریاست پاکستان ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ آگے بڑھنے کےلیے 9 مئی واقعات کےذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا، اگر اس کا راستہ نہ روکا تو یہ بیرونی یلغارکا راستہ ہموار ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ اندرونی انتشار سے ہے جن عوامل اور وجوہات کی وجہ سےیہ سانحہ پیش آیا ان کا تدارک کیاجائے۔ میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھاکہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، تمام حقیقی سیاسی جماعتیں فوج کیلئے قابل احترام ہیں، ایک سیاسی جماعت اپنے لوگوں کو اپنی فوج پر حملہ آور ہونے کا کہے گی ایسا سوچا نہیں تھا، جو نقصانات ہوئے اس پرسسٹم کےمطابق انکوائریز کی گئیں، اس پوری کہانی کے ساتھ جھوٹے بیانیےبھی بنائے جارہے ہیں۔ دفاعی بجٹ کے حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کا دفاعی بجٹ اس سال 12.5 فیصد کےقریب ہے، گزشتہ سال یہ 16 فیصد تھا،دفاعی بجٹ میں کٹوتی مجموعی طور پر معیشت کے تناسب سے ہے، پاکستان کی معیشت بڑی ہوگی تو فوج کا بجٹ بھی بڑھےگا




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔