اوگرا کا ایل پی جی انڈسٹری میں خلاف ورزیوں کے خلاف ایکشن ،شرقپور میں پلانٹ سیل

منگل 20 جون 2023ء

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مخلف حصوں میں ایل پی جی پلانٹس کو معائنہ کیا اور سلنڈرز میں گیس کی بھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا،معائنے کے دوران ٹیم نے ایک یسے مخصوص ایل پی جی پلانٹ کی نشاندہی کی جو اوگرا کے قواعد و ضوابط اور حفاظتی اقدامات جو عوام کے تحفظ اور محفوظ ہینڈلنگ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیئے گئے تھے ان کو صریحاً نظر انداز کرتے ہوئے غیر معیاری سلنڈروں میں گیس بھرنے میں مصروف تھا ۔ مزید برآں، یہ بھی پتہ چلا کہ پی ایس او سمیت دیگر معروف کمپنیوں کے سلنڈر اس ایل پی جی پلانٹ میں غیر قانونی طور پر بھرے جا رہے تھے، جس سے صارفین کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ان خلاف ورزیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے عبدالحمید ایل پی جی پلانٹ شرقپور کو اوگرا کی جانب سے فوری طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ مزید غیر قانونی سرگرمیوں کو روک کر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اوگرا نے ان ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے لائسنس یافتہ پلانٹ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟