اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند ہلاک

منگل 20 جون 2023ء

ذرائع کے مطابق دہشتگرد تنظیموں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور بھتہ خوری اور بداخلاقی کے حوالے سے سربکف مہمند کی ساتھی دہشتگردوں سے اختلافات بھی خبریں سامنے آئی تھیں اطلاعات کے مطابق سربکف مہمند کو مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا تھا،کچھ عرصے سے سربکف مہمند خود کو نور ولی محسود کا نعم البدل بھی ظاہر کررہا تھا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کرچکے، دہشت گرد سربکف مہمند سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا تھا، کالعدم جماعت الاحرار کے سربکف مہمند نے اپنی تنظیم ٹی ٹی پی میں ضم کردی تھی، واضح رہے کہ سربکف مہمند پشاورپولیس لائنز حملہ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات