سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کر کٹ ٹیم کا اعلان،شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی

هفته 17 جون 2023ء

لاہور میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے16رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا۔ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) ،محمد رضوان ( نائب کپتان و وکٹ کیپر ) ،عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں جبکہ مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔ ہارون رشیدکا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں چار سپنرز ،چار فاسٹ بالرز ،چھ مستند بیٹسمین اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے،شاہین شاہ آفریدی کے 3دسمبر 2018کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بائولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ۔ چیف سلیکٹرکا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز اور چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی سلیکشن کی گئی ہے،یہ تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری پہلی سیریز ہے اور یہ سکواڈ ہمیں اچھا آغاز فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز فنگر سپنرز کے لیے موافق ہوتی ہیں،جس کی بنا پر ہم نے اس طرح کے تین سپنرز ٹیم میں رکھے ہیں جن میں مسٹری سپنر ابرار احمد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولرز کی بھی اپنی اہمیت ہے لہذا ٹیم میں چار فاسٹ بالرز کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے پاس دورے میں مناسب وسائل موجود ہوں،بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان دو ٹیسٹ میچوں میں وہ اچھا پرفارم کرے گی۔ چیف سلیکٹرہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بائولر مورنے مورکل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بائولنگ کوچ مقرر کردیا ہے اور انہیں فی الحال چھ ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹنگ سٹاف میں ریحان الحق ( منیجر)، گرانٹ بریڈبرن ( ہیڈ کوچ ) ،اینڈریو پیوٹک ( بیٹنگ کوچ )، آفتاب خان ( فیلڈنگ کوچ ) ،عبدالرحمن ( اسسٹنٹ کوچ ) ،ڈریکس سائمین ( سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )، کلف ڈیکن ( فزیوتھراپسٹ ) ،احسن افتخار ناگی ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کانٹینٹ منیجر ) ،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری ( سکیورٹی منیجر )، طلحہ اعجاز ( اینالسٹ ) اور ملنگ علی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 جولائی کو کراچی میں لگنے والے کیمپ میں اکٹھی ہو گی جو 9 جولائی کو روانگی تک جاری رہے گا۔دورے کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ جاری کرے گا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی