چاول کی برآمد میں اضافے کے حوالے سے موجودہ حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی

جمعه 16 جون 2023ء

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق روس کو چاول کی بر آمد کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور اب پاکستان کی چار رائس ملوں کی بجائے انیس ملیں روس کو چاول برآمد کر سکیں گے،اس حوالے سے روس کی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹوسینٹری سرویلنس نے مزید 15 پاکستانی رائس ملوں کے ٹیکنیکل آڈٹ کے بعد، اب روس کو چاول برآمد کرنے کی اجازت دی دی ہے واضح رہے کہ روس نے چند سال پہلے چاول میں کیڑے مار ادویات اور کیڑوں کی وجہ سے پاکستانی چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی،جبکہ ، 2021 میں کوالٹی کے معیار پر پورا اترنے والی صرف 4 رائس ملوں کو پاکستان سے روس کو چاول برآمد کرنے کی اجازت تھی چاول کے معیار میں بہتر ی سے اب پاکستان ایشیا، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کی منڈیوں میں چاول کی بر آمدات کے حوالہ اپنی جگہ بنا سکتاہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی