وزارت تعلیم نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک نیا نصاب لاگو کرنے کی منظور دے دی،

جمعرات 15 جون 2023ء

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کی سربراہی میں قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ نے پاکستان کے قومی نصاب کو حتمی شکل دے دی ہے،اس نئے قومی نصاب کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری وزارت تعلیم نے کیا ہے جو اسلام آباد اور وفاقی وزارتوں کے سکولوں میں لاگو ہوگا۔ ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ ڈاکٹر مریم چغتائی نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں کلاس کا نیا نصاب 2024 میں لاگو ہوگا جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کا نیا نصاب 2025 میں لاگو ہوگا۔ڈاکٹر مریم نے کہا کہ نئے نصاب کا نوٹیفکیشن تمام صوبوں کو بھجوادیا گیا ہے اور صوبے اپنے قوانین، کابینہ کی منظوری سے نیا نصاب لاگو ہونے کا نوٹیفکیشن کریں گے ۔پاکستان کے قومی نصاب کی تشکیل میں تمام صوبوں سے ماہرین تعلیم نے اپنی آراء و تجاویز پیش کی ہیں جن کی روشنی میں یہ نصاب مکمل ہوا ہے۔ نئےقومی نصاب میں اردو، انگلش،پاکستان سٹڈیز ،ریاضی ،فزکس،کیمسٹری، بائیولوجی،کمپیوٹرسائنس، اسلامیات ،اور انٹرپرینیوشپ بھی شامل ہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟