سٹار لنک سٹیلائٹ کی تیاری کا منصوبہ،چودہ سالہ انجینیئر بھی شامل

بدھ 14 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر انجینئیرکیرن کوازی نو سال کی عمر میں کالج گئے، 11 برس کی عمر میں جامعہ میں داخلہ لیا اور اگلے تین برس میں انہوں نے یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجوایشن مکمل کرلی۔ غیرمعمولی ذہانت اور صلاحیت کے حامل کیرن نے کمپیوٹرسائنس اور انجینیئرنگ میں ڈگری لی ہے۔ کیرن کی غیر معمولی ذہانت پرایلون مسک نے انہیں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے کیرن اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر کام شروع کریں گے۔ کیرن کے والدین کہتے ہیں کہ وہ پیدائشی جینیئس ہے، صرف دو سال کی عمر میں طویل جملوں میں گفتگو کرسکتا تھا۔ کیرن نے اپنے لِنکڈاِن اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینیئر کام کا آغاز کررہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینیئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔‘ واضح رہے کہ کیرن کچھ ماہ قبل مشین لرننگ کاچارماہ کا کورس کرچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط مواد روکنے والا الگورتھم بھی لکھ چکے ہیں۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر