میران شاہ ،سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،تین دہشتگرد مارے گئے،تین سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 11 جون 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق9 اور 10 جون کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس موقع پر ہونے والے فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار دہشت گرد زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لکی مروت کے 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، لکی مروت سے 26 سالہ سپاہی نسیم خان اور ایبٹ آباد کے 22 سالہ سپاہی محمد زمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے