ایران نے ہائپر سونک میزائل بنا لیا،چودہ سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

بدھ 07 جون 2023ء

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہائپر سونک میزائل چودہ سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور تمام دفاعی نظاموں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز تر پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے، گزشتہ سال ایران نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کیا تھا،سرکاری میڈیا کے مطابق’فتّاح‘ میزائل دشمن کے جدید میزائل شکن نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،میزائل اسرائیل کے آئرن ڈوم سمیت امریکا اور صیہونی حکومت کے جدید ترین اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،جبکہ ’فتّاح‘ کی رفتار 15 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم