نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی باتیں کرنے والے کی جماعت کرچی کرچی ہوگئی،مریم نواز

پیر 05 جون 2023ء

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا 9 مئی کو جو ہوا اس سے شہدا کے وارثوں کی آنکھوں میں آنسو آئے، جس نے شہدا سے یہ سلوک کیا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو شہداکی یادگاروں کو آگ لگائے کیا وہ ہم میں سے ہو سکتا ہے؟ کوئی جتنا بھی مخالف ہو ملک کو آگ لگانے کی جرات نہیں کر سکتا، کشمیری بھائی اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وہ جماعت جسے کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کر کے جتوایا گیا تھا کہاں گئی؟ ایک شخص نے ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کیا، جس جماعت کو دھاندلی سے آزاد کشمیر پرمسلط کیا گیا وہ کہاں گئی، مسلم لیگ ن آج بھی ڈٹ کے کھڑی ہے، نواز شریف کی ترقی کا دور نکال دیں تو پاکستان میں کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف نےکشمیر کے لیے ایک کھرب روپے ڈویلپمنٹ فنڈ رکھا اور ایک ایک پیسا آزاد کشمیر کی ترقی پر خرچ ہوا۔ مریم نواز نےپی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ وہ جماعت جہاں سے آئی تھی وہاں چلی گئی، آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دے رہا ہے، آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم کہتا ہے 9 مئی کا پلان اس نے بنایا تھا، جس نے نواز شریف کی سیاست ختم کرنےکا پلان بنایا وہ جماعت آج کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں آج کلا ہی بیٹھا اے، مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، مسلم لیگ ن آج بھی ہے، اور ان شاء اللہ کل بھی رہے گی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد