ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان دلچسپ گفتگو وائرل

اتوار 04 جون 2023ء

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کر رہے ہیں اور تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر نے کہا کہ میں آپ اور خاتون اوّل کے لیے پاکستان سے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ وزیراعظم نے ازراہ تفنن کہا کہ آدھے آم آپ کے لیے اور آدھے خاتون اوّل کے لیے ہیں۔جس پر دونوں نے مسکراتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور آموں سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے جواب میں کہا کہ پاکستان کے آم لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا اور دستخط کیے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے