اوگرا نے سوئی گیس کے نرخوں میں پچاس فیصد تک اضافے کی سفارش کردی

هفته 03 جون 2023ء

اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دی ہے۔ اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی نادرن کےلیےگیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔ سوئی نادرن پر اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ قانون کے تحت قیمتوں میں اضافے سے متعلق 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔اگر وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 45 دن بعد فیصلہ ازخود لاگو ہو جائے گا، قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو گیس نرخوں پرسبسڈی دینا ہوگی۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف