راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل کےاستعمال سے مچھلیاں مارنے کا انکشاف،ایف آئی آر درج

جمعه 02 جون 2023ء

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر مچھلیوں اور آبی حیات کو مارنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے راول ڈیم سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلے کیمیکل کے استعمال سے مچھلیوں کو مارا جاتا ہے اور بعد ازیں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے،جبکہ مچھلیوں کے علاوہ راول ڈیم میں موجود دیگر آبی حیات بھی زہریلے پانی کے باعث ہلاک ہو رہی ہے اور کئی پرندوں کو بھی ڈیم کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ہے واضح رہے کہ راول ڈیم میں کرنٹ اور گرینیڈ کے ذریعے بھی مچھلیوں کو مارنے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں،واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان