ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

جمعرات 01 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک گزشتہ سال کے دوران دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے تھے اور دسمبر میں انکے اثاثے ایک سو سینتیس ارب ڈالر رہ گئے تھے،دسمبر میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز برنارڈ آرنلٹ نے حاصل کیا تھا رپورٹس کے مطابق امریکی کی موجودہ معاشی صورتحال کے باعث پرتعیش اشیاٗ کی مانگ میں کمی کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران بر نارڈ آرنلٹ کی دولت میں بیس ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ ایلون مسک کے اثاثوں میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پچپن ارب تیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں کمی کے بعد اثاثے ایک سو ستاسی ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ ایلون مسک کے اثاثے غیر معمولی اضافے کے بعد ایک سو نوے ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جس کے بعد امیر ترین شخص کا تاج ایک بار پھر ایلون مسک کے سر سج گیا ہے واضح رہے کہ رواں سال کے دوران ٹیسلا کے حصص میں 66 فیصد اضافہ ہواجوایلون مسک کی دولت میں 71 اضافے کا باعث ہے،دوہزار بائیس میں ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں مختلف وجوہات کے باعث 65 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں ریکارڈ کمی آئی تھی،قبل ازیں ایلون مسک جنوری 2021 سے دسمبر 2022 تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر