امریکہ کی معاشی مشکلات،دنیا کے اکتیس افراد امریکی حکومت سے بھی امیر

بدھ 31 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹ کےمطابق بلوم برگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ امریکی خزانے میں موجود رقم سے لگ بھگ 5 گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں۔ جبکہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 190 ارب الرز، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 144 ارب ، بل گیٹس 126 ارب، لیری ایلیسن 118 ارب، اسٹیو بالمر 115 ارب، وارن بفٹ 112 ارب، لیری پیج 112 ارب، سرگئی برن 106 ارب جبکہ مارک زکربرگ 95.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے 2، 2 افراد بھی اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔ اگر 5 جون تک امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرضوں کی حد میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو امریکی حکومت کو ادائیگیوں کے لیے رقم کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف