جی ایچ کیو گیٹ حملہ،بارہ ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم

پیر 29 مئی 2023ء

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین کی جانب سے تھانہ سول لائیز اور تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمات میں الگ الگ حکم نامے جاری کیے گئے ہیں۔ تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں جاری حکم نامے کے مطابق کمانڈنگ افسر فرحان نظیر قریشی نے اڈیالہ جیل میں جوڈیشل کسٹڈی میں موجود ملزمان علی حسین، لعل شاہ، شہریار ذوالفقار اور فرحاد خان کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ ملزمان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3، 7 اور 9 اور آرمی ایکٹ کی دفعہ 2 ون ڈی کے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کا مقدمہ صرف فوجی عدالت میں ہی چل سکتا ہے۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا جاتا ہے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں جاری حکم نامے میں عدالت نے ملزمان محمد ادریس، عمر فاروق، راجہ محمد احسان،محمد عبداللہ،راجہ دانش،اسود،حسن اور نادر کو کمانڈنگ افیسر محمد یاسر نواز چیمہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار