ہاشم رضا اور رائے تیمور بھٹی بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

هفته 27 مئی 2023ء

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف سے راہیں جدا کر رہے ہیں، 9 مئی کو ہم تو کیا ہماری آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حلقےکے عوام اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا۔رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست اور ریاست میں کسی ایک کو چننا پڑے تو ریاست کو چنیں گے، ریاست ہماری ماں ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ سابق ایم پی اے مامون تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما اخلاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کیا۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات