پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری،خرم نواز بھی پارٹی چھوڑ گئے

هفته 27 مئی 2023ء

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ خرم نواز کاکہنا تھا کہ نو مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،وطن عزیز اورپاکستانی عوام کی حفاظت کے لئے پا ک افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چاہتے ہیں کہ نو مئی کو ہونے والے پر تشدد حملوں کی شفاف تحقیقات ہو اورجو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں انکو پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، خرم نواز مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، حلقے کی عوام کے لئے جدو جہد جاری ہےآج میں اور میرے ساتھی تمام پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہوتے ہیں ہم نے اپنے حلقے کی طرف سے سب کو بلایا مشاورت کی اور فیصلہ کیاہے کہ ہم سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں، آج جو حالات چل رہے ہیں ہمارے جو بڑے ہیں پاک فوج عدلیہ سب کو مل کر بیٹھنا چاہئے،ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل بنائیں، اگلا لائحہ عمل کا اعلان اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا کہ سیاست میں مزید رہنا ہے یا کہ نہیں ،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ