چودہ مئی انتخابات کا فیصلہ،وفاق نے نظر ثانی اپیل دائر کردی

پیر 22 مئی 2023ء

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ کا نہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے،14 مئی الیکشن کی تاریخ دیکر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے، آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی، الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، 9 مئی کے واقعہ کے بعد سیکورٹی حالات صوبے میں تبدیل ہو گئے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے،مظاہروں میں 162 پولیس اہلکار زخمی، 97 پولیس گاڑیوں کا جلایا گیا،پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزار سیکیورٹی اہلکار درکار ہونگے، اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار