آڈیو الیکس انکوائری کمیشن کا کارروائی پبلک کرنے کا اعلان

پیر 22 مئی 2023ء

انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا،اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کوئی حساس معاملہ سامنے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیں گے،کمیشن نے اٹارنی جنرل کو آج ہی موبائل فون اور سم فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جوڈیشل کمیشن کیلئے فراہم کردہ فون نمبر پبلک کیا جائے گا، کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو ای میل ایڈریس بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کمیشن بذریعہ اشتہار عوام سے بھی معلومات فراہم کرنے کا کہے گا،معلومات فراہم کرنے والے کو شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگی،نامعلوم ذرائع سے آنے والی معلومات قابل قبول نہیں،انکوائری کمیشن نے حکومت سے تمام آڈیو ریکارڈنگز طلب کر لیں اور تمام آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ ذمہ دار افسر کے دستخط کے ساتھ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹرانسکرپٹ میں غلطی ہوئی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی،جن کی آڈیوز ہیں ان کے نام،عہدے اور رابطہ نمبر بھی فراہم کئے جائیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا انکوائری کمیشن سپریم جوڈیشل کونسل نہیں ہے، انکوائری کمیشن نہ کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کرے گا،کمیشن صرف حقائق کے تعین کیلئے قائم کیا گیا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں ہوگی،تمام گواہوں کی نہ صرف عزت کریں گے بلکہ جواب میں عزت کی توقع بھی کرتے ہیں،کمیشن کو اختیار ہے کہ تعاون نہ کرنے والوں کے سمن جاری کر سکے،کمیشن صرف نوٹس جاری کرے گا کوشش ہوگی کسی کے سمن جاری نہ ہوں،حکومتی افسران کے پاس پہلے ہی انکار کی گنجائش نہیں ہوتی،عوام سے معلومات فراہمی کیلئے اشہتار جاری کیا جائے گا، کمیشن نے آڈیو لیکس کارروائی کے دوران چلانے کے انتظامات کی بھی ہدایت کردی،جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل کو آڈیوز کی تصدیق کے لیے متعلقہ ایجنسی کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کردی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آڈیو لیکس کی تصدیق کیسے ہوگی؟ آڈیو لیکس کی تصدیق کے لیے پنجاب فارنزک ایجنسی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی شخص کہے کہ آڈیو میں آواز ان کی نہیں یا ٹمپرڈ ہے تو اس کی تصدیق پہلے سے کرنا ہوگی،فارنزک ایجنسی کا ایک رکن کمیشن کی کارروائی میں موجود ہو تا کہ اگر کوئی شخص انکار کرے تو فوری تصدیق ہو،جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل کو تمام متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کرنے اور ان کی تعمیل فوری کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نوٹس متعلقہ شخص کو ملنے پر اس کا ثبوت تصویر یا دستخط کی صورت میں فراہم کیا جائے، کمیشن کی مزید کارروائی ہفتے کو ہوگی




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر