خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس،فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کے خلاف ارمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

پیر 15 مئی 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں آرمی چیف کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس۔منعقد ہوئی،کانفرنس می۔ اندرونی اور بیرونی سلامتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سیاسی شرپسندوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت بھی کی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق ،، فورم کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ،، آرمی کے رینک اور فائل میں عسکری تنصیبات کے نقصانات اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،،، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پر افواجِ پاکستان ان حملوں کے منصوبہ سازوں، اُکسانے والوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام مجرموں سے بخوبی واقف ہیں کور کمانڈرز کانفرنس میں گزشتہ دنوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،،جسے ایک سیاسی جماعت کی قیادت نے محض اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کیا،، فورم کو آگاہ کیا گیا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی، تاریخی عمارتوں کو نذرِ آتش کرنے اور فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ پر مشتمل ایک مربوط منصوبے پر عمل درآمد کرایا گیا،،تاکہ ادارے کی بدنامی ہو سکے،،یہ سارا عمل ایک ذاتی سیاسی ایجنڈا کے حصول کے لیے تھا،،،آرمی چیف نے اس سارے معاملے پر فوجی فارمیشنز کی جانب سے تحمل اور پختہ ردِ عمل کو سراہا ،، اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کسی بھی حلقے کی جانب سے قیامِ امن و امان کیلئے رکاوٹ ڈالنے والوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا آئی ایس پی آر کے مطابق ،، شرکاءنے بیرونی طور پر سپانسر شدہ اور اندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈہ پر بھی شدید تشویش کا اظہارکیا ،، شرمناک پروپیگنڈہ کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج جبکہ مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے،،،دُشمن قوتوں کے شیطانی پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی، فورم نے موجودہ غیر مستحکم سیاسی صورتحال میں قومی سطح پرتمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے کانفرنس کے شرکاء نے شہدائے پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،، شرکاء نے بلوچستان میں مسلم باغ حملے کا بھرپور جواب دینے اور شہید ہونے والے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں