قومی اسمبلی کا چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پیر 15 مئی 2023ء

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ سومرو نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ تحریک میں کہا گیا کہ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے جن میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین اور دیگر ارکان شامل ہیں۔تحریک میں کہا گیا کہ کمیٹی چیف جسٹس کے سوا دیگر ججز کے مس کنڈکٹ پر بھی ریفرنس لانے کا جائزہ لے گی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بھی درخواست ہے کہ لکھنوی انداز نہ اپنایا جائے، وہ زبان استعمال کی جائے جو ان کو سمجھ بھی آئے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں یہ روایت تھی کہ پرچے لیک ہوتے تھے اب فیصلے لیک ہوتے ہیں، طارق رحیم نے جو آڈیو میں بتایا عین اس کے مطابق فیصلہ ہوا، انہوں نے عدل کو مذاق بنالیا ہے آپ ایک ملزم کو کہہ رہے کہ ’’وش یو گڈ لک‘‘، آپ انصاف کرنے کے لیے بیٹھے ہوئے لوگوں کو وش کرنے یا تعویذ دھاگا دینے نہیں، اپنی کرسی کو کوئی داماد کے لیے کوئی ساس اور کوئی چاچے مامے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی تجویز پیش کردی اور کہا کہ اب تمام ججز بھی مجرموں کو wish You Good Luck کہیں کیوں کہ خود چیف جسٹس نے معیار قائم کیا ہے، 60 ارب روپے کی کرپشن کا واضح کیس ہے، آنکھیں بند کرکے ٹمبکٹو عدالت بھی اسے کرپٹ قرار دے گی لیکن افسوس چیف جسٹس کو یہ کرپشن نظر نہیں آئی۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ہم اس صورتحال کو جوڈیشل مارشل لاء سے تشبیہ کرتے ہیں، قوم سے وعدہ کرتے ہیں اپ کے ہر حق کا تحفظ یہ پارلیمنٹ کرے گی، میں ایسے نظام کو نہیں مانتا جو آپ کے ظلم اور جبر کو مسلسل برادشت کر رہا ہے۔اسعد محمود نے کہا کہ تین ججز نے مردہ لاش میں روح پھونکی، یہ سیاسی مردہ روح تھا جسے بلا کر روح پھونکی گئی، اگر آپ کو سیاست میں آنے کا شوق ہے تو آؤ سیاسی میدان میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف