جناح ہاٗوس پر حملہ،شرپسندوں کی شناخت کا عمل جاری

هفته 13 مئی 2023ء

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاوٴس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی ، ان مزید شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں، مزید شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، جناح ہاوٴس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے کے خلاف مزید تیزی سے قانون حرکت میں آیا، اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے ، جنہوں نے کور کمانڈر ہاوٴس کا جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا ، ان شر پسندوں کے خلاف، انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ، پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے ، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا