مصنوعی ذہانٹ سے جڑے خطرات،امریکی صدر کی گوگل اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات

جمعه 05 مئی 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور مائیکروسافٹ کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں امریکی صدر نے عالمی سطح پر حکومتوں اور قانون سازوں کیلئے مصنوعی ذہانت سے جڑے خطرات اور ممکنہ حفاظتی تدابیر سے متعلق بات چیت کی۔ ملاقات میں شریک امریکی نائب صدر کاملا ہیریس نے اپنے بیان میں بتایا کہ سی ای اوز کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور صارفین کی پرائیویسی اور سیفٹی کو یقینی بنائیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر نے سی ای اوز کو یقین دلایا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق نئے قوانین کیلئے امریکی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ میٹنگ کے بعد اوپن اے آئی کے سیم الٹمین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نئی ٹیکنالوجی کو پورے طریقے سے سمجھنا چاہتا ہےاور وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم با آسانی حل تلاش کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق میٹنگ سے قبل صدر جو بائیڈن کو مصنوعی ذہانت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی امریکی صدر نے خود بھی چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر کے دیکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی، مائیکروسافٹ کے ستیا نڈیلا، اوپن اے آئی کے سیم الٹمین، نائب صدر کاملا ہیریس، بائڈن کے چیف آف اسٹاف سمیت نیشنل سکیورٹی ایڈوائیز رجیک سلویان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ملک بھر میں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے نئے ادارے کھولنے کیلئے ایک سو چالیس ملین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار