مقابل نہیں دور تک، بالی ووڈ اداکارسلمان خان کا نیا ریکارڈ

جمعه 05 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کے بعد ان کی لگاتار سو کروڑ کمانے والی فلموں کی تعداد سولہ تک پہنچ گئی ہے جوکہ بالی وڈ کا ایک ریکارڈ ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے بھارت کے مقامی باکس آفس پر 2010 سے شروع ہونے والے سو کروڑ کلب فلموں کے آغاز کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، دبنگ سے شروع ہونے والا کامیابیوں کا سفر ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، جے ہو، کِک، بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پایو، سلطان، ٹیوب لائٹ، ٹائیگر زندہ ہے، ریس 3، بھارت، دبنگ 3 اور اب کسی کا بھائی کسی کی جانتک جاری ہے ان سب نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا یہ ایسا ریکارڈ ہے جوگلی ایک دو دہائیوں میں ٹوٹتا ہوا نظر نہیں آتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان کے بعد چھ لگاتار فلموں کے ساتھ اکشے کمار اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان کی فلم گولڈ، 2.0، کیسری، مشن منگل، ہاؤس فل 4 اور گڈ نیوز نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی لیکن اب ان کا تسلسل ٹوٹ چکا ہے۔ شاہ رخ خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی لگاتار چھ فلموں نے بھارتی باکس آفس میں سو کروڑ کما کر اس فہرست میں جگہ بنائی، ان کی فلموں میں راون، جب تک ہے جان، چنائی ایکسپریس، ہیپی نیو ائیر اور دل والے شامل تھی۔ شاہ رخ خان کا بھی لگاتار سو کروڑ کلب میں شامل فلموں کا تسلسل ٹوٹ چکا ہے لیکن انہوں نے پٹھان کی کامیابی سے اپنی گنتی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ شاہ رخ خان کے بعد لگاتار 5 فلموں کے ساتھ اجے دیوگن چوتھے نمبر پر ہیں، ان کی گول مال اگین، ریڈ، ٹوٹل دھمال، دے دے پیار دے اور تنہا جی نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی لیکن اب انہیں بھی اپنی گنتی ’صفر‘ سے شروع کرنا ہوگی، اسکے علاوہ عامر خان اور رنویر سنگھ کی چار چار فلمیں بھی سو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے جبکہ ریتیک روشن کی تین فلمیں لگاتار سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہیں لیکن ان فنکاروں کا بھی اس حوالے سے فلموں کی کامیابی کا تسلسل ٹوٹ چکا ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات