درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ،ماہرین نے خبردار کر دیا

بدھ 03 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کے مطابق آئندہ چند ماہ میں ایل نینو موسمیاتی رجحان تشکیل پانے سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جو غیر معمولی بھی ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی تھی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے،لیکن اس کے باوجود گزشتہ آٹھ سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال قرار دیئے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کے مطابق اس بات کا ساٹھ فیصد امکان موجود ہے کہ جولائی کے اختتام تک ایل نینو لہر بن جائے گی جبکہ ستمبر کے آخر تک اس کے بننے کا امکان اسی فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کے مطابق لانینا نے عارضی طور پر عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روک دیا تھا، مگر ایل نینو کے باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتا ہے،تاہم اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ ایل نینو لہر کی شدت کتنی ہو گی یا اس کا دورانیہ کتنا طویل ہو سکتا ہے۔ ایل نینو کی آخری لہر کی شدت ماضی کے مقابلے میں کمزور تھی مگر اس سے پہلے 2014 سے 2016 کے دوران اس موسمیاتی رجحان کے باعث درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا،دوہزار سولہ کو ابھی دنیا کا گرم ترین سال قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں مؤثر ارلی وارننگ سسٹمز کو استعمال کریں تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے، واضح رہے کہ عام طور پر ایک موسمیاتی رجحان ایک سال تک برقرار رہ سکتا ہے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟