سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی،پاک فضائیہ کا آپریشن جاری

جمعه 28 اپریل 2023ء

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔ ترجمان کے مطابق سی-130 ہرکولیس طیارہ سوڈان سے 110 پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچا، اس قبل سے صبح پاک فضائیہ کا ایئربس طیارہ سوڈان میں پھنسے ہوئے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ طیارے سوڈان میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے میں مصروف عمل ہے،پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیاروں کا بیڑہ قدرتی آفات اور حادثات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد