ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشتگرد مارے گئے،دو سیکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 26 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوئے، اس دوران دھشتگردوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمد کیا گیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پشاور کے 24 سالہ سپاہی باسط علی اور چارسدہ کے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن کیا گیا،ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے ناسُور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ان کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور