آرمی چیف کا دورہ چین،چینی ہم منصب سے ملاقات،عسکری شعبے میں تعاون پر بات چیت

بدھ 26 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سرکاری دورے کے پہلے دن آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) آرمی ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، اور انہوں نے فوجیوں کی تربیت کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر چینی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرکے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے،،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا