ٹوئٹر کا تصدیقی بلیو ٹک کھونے والی اہم شخصیات ۔۔۔۔

جمعه 21 اپریل 2023ء

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے تصدیقی بلیو ٹک کے لئے ماہانہ آٹھ ڈالر فیس مقرر کی تھی جس کی پہلی باقاعدہ ادائیگی کےلئے بیس اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم فیس ادا نہ کرنے پر دنیا کی کئی اہم شخصیات نے تصدیقی بلیو ٹک کھو دیا ہے پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جنھوں نے بلیو ٹک کھو دیا ہے ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد انیس ملین جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے سیاستدانوں کے علاؤہ کئی مشہور کھلاڑیوں نے بھی بلیو ٹک کھو دیا ہے ان میں سابق کپتان شاہد افریدی،موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم،فاسٹ باؤلر شاہین افریدی،بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور سٹار فٹبالر رونالڈو بھی شامل ہیں بلیو ٹک کھونے والوں میں بالی ووڈ،لالی ووڈ کے فنکار بھی شامل ہیں جن میں امتیابھ بچن،شاہ رخ خان،دپیکا پڈکون،پریانکا چوپڑا،عالیہ بھٹ،ہریتھک روشن،رجنی کانت سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔