ملک میں اکٹھے انتخابات،سپریم کورٹ نے ستائیس اپریل کو مذکرات میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 20 اپریل 2023ء

عدالت نے حکم نامے میں کہا سماعت میں وقفےکےدوران فاروق نائیک اور اٹارنی جنرل ججزسے چیمبرمیں ملے، چیمبرمیں ججزکوبتایاگیاکہ سیاسی قائدین عید منانے کیلئے جا چکے ہیں،عدالت کوتحریک انصاف کے سیئینر رہنما سے ابتدائی رابطے سے بھی آگاہ کیا گیا،عدالت کو بتایاگیاکہ حکومتی اتحاد کا پارٹی سربراہ اجلاس 26اپریل کو ہوگا، عدالت نے کہا سیاسی جماعتوں کےسرکردہ قائدین نےایک ساتھ انتخابات پرمثبت گفتگوکی. سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر اس عزم کودہرایا کہ آئین سپریم ہے. اگر سیاستدانوں کے مابین تمام اختلافات پر مذاکراتی عمل شروع ہوا ہےتو اس پر کافی وقت خرچ ہونے کا امکان ہے. سیاستدانوں کے آپس کے تمام اختلافات پر مذاکرات کا اصل فورم سیاسی ادارے ہیں. عدالت کو ایک ہی دن پورے ملک میں انتخابات کے لیے مذاکراتی عمل پر کوئی اعتراض نہیں. عدالت نے کہا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کا انعقاد قانونی اور آئینی سوال ہے. چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلہ برقرار ہے. تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز چودہ مئی کو پنجاب میں الیکشن کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہیں. عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 27اپریل تک ملتوی کردی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔