پنجاب میں انتخابات کےلئے فنڈز کی فراہمی،الیکشن کمیشن،سٹیٹ بینک نے سپریم کورت میں رپورٹ جمع کرادی

منگل 18 اپریل 2023ء

زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے،اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقلی نہیں کی گئی سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی رقم منتقلی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی، زرائع کے مطابق رپورٹ میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں، رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کروائی گئی،سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک سے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی وزارت خزانہ کی جانب سے انتخابات کیس میں فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، زرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں، رپورٹ میں عدالتی حکم پر سٹیٹ بنک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات بھی شامل ہیں،وزارت خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز منتقلی پر قانونی پہلوئوں کو بھی اجاگر کیا ہے، رپورٹ ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔