عدالتی اصلاحات کے بل پر حکم امتناع ،پاکستان بار کونسل کل یوم سیاہ منانے گی

پیر 17 اپریل 2023ء

سپریم کورٹ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام بار کونسلز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جسمیں موجودہ آئینی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید نے کہا سپریم کورٹ کے دو ججز کے کہنے پر چیف جسٹس نے پنجاب اور کے پی انتخابات پر ازخودنوٹس لیا جبکہ وہ معاملہ ہائیکورٹس میں زیر التواء تھا. اصل ازخود نوٹس غیر ضروری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر ہونا چاہیے تھا. سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا نے کہا وکلاء کا یہی مطالبہ رہا ہے کہ از خود نوٹس اور بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی کمیٹی ہونی چاہیے. سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ نے پارلیمنٹ کی قانون سازی پر حکم امتناع جاری کیا ان میں سے چھ ججز وہ تھے جو سینیارٹی کے اصول کیخلاف سپریم کورٹ میں تعینات ہوئے ہیں. پاکستان بار کونسل کے نمائندوں نے لاہور میں ہونے والی گول میز کانفرنس پر بھی تنقید کی اور کہا جو وکلاء شامل تھے وہ ایک سیاسی جماعت کے ترجمان ہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ