پنجاب میں انتخابات کا التواء،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری الیکشن کمیشن سپریم کورٹ طلب |
|
بدھ 12 اپریل 2023ء | |
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے،فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے،عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں،الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے،عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دے دیا اور سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا،عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے اور اس پر اکسانے والوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،بروقت انتخابات نہ کروانا آئین کو خطرے میں ڈالنا ہے،انتخابات جیسے اہم ترین معاملے پر فنڈ جاری نہ کرنا فوری توجہ کا طلب گار ہے،گورنر سٹیٹ بنک حکومت کے پاس موجود تمام تر پیسے کی تفصیلات ہمراہ لائیں، عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ |