آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

منگل 11 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، جاری منصوبوں پر پیشرفت، مختلف مصنوعات کی مقامی طور پر تیاری کی کوششوں سمیت جدت پسندی کے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے لئے ٹینکوں، اے پی سیز، بہتر حفاظتی اقدامات، ریموٹ ویپن سسٹمز اور مقامی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کی تیاری اور اپ گریڈیشن کا بھی مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ ایچ آئی ٹی نالج اکانومی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز بن چکا ہے، جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول، ملکی برآمدات اور معیشت کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ادارے میں کام کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور افسران اور افرادی قوت کے کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت ایچ آئی ٹی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید دفاعی پیداوار کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کی جارہی ہیں، قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا،،




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا