انتخابات کےلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

منگل 11 اپریل 2023ء

سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن کا عملہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر پہنچا اور سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، سپریم کورٹ کے ججز چیمبر میں رپورٹ کا جائزہ لینگے، عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت پنجاب میں انتخابات کے لئے اکیس ارب جاری نہ کر سکی، عدالت نے دس اپریل تک الیکشن کمیشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن فنڈز ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے، فنڈز نہ ملے تو متعلقہ حکام کو عدالت حکم جاری کرے گی۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان