وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا

منگل 11 اپریل 2023ء

آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل بنچ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دےدیا۔عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا ہے آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کیا تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےکی۔ تنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی تاہم سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کےکلپ چلائےگئے اور تنویر الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔ تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ میرےکسی الفاظ سےکسی کی دل آزاری ہوئی تو غیرمشروط معافی مانگتاہوں، تاہم عدالت نے ان کی معافی کی درخواست مسترد کردی۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے