چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

پیر 10 اپریل 2023ء

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف شکایت دائر کی گئی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف بھی ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی، سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے،چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی، غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کی،شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی