امریکہ اور کینیڈا میں امام مسجد اور نمازیوں پر حملے کے دو واقعات،ملزمان گرفتار

پیر 10 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں فجر کی نمازکے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو حملے کے وقت مسجد میں دو سو کے لگ بھگ نمازی موجود تھے۔ حملہ کرنے والے شخص کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور امام مسجد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی یے دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی اٹھائیس سالہ ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کینیڈا کی حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار