اروناچل پردیش تنازعہ،چین کا بھارت اور امریکہ کو کرارا جواب

بدھ 05 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے متنازعہ ارونا چل پردیش کے مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اقدام امریکی سینیٹ کےمتنازعہ علاقے پر بھارتی حق تسلیم کرنےکے جواب میں کیا گیا تبدیل کئے گئے ناموں میں دو زمینی مقامات، دو شہر، پانچ چوٹیاں اور دو دریاؤں کے نام شامل ہیں دوہزار سترہ اور دو ہزار اکیس میں بھی جارحانہ بھارتی اقدامات کے جواب میں چین اروناچل پردیش کے علاقوں کےنام تبدیل کر چکا ہےاب تک چین اروناچل پردیش کے تینتیس مقامات کا نام تبدیل کر چکا ہے چین کے ارونا چل پردیش کے مقامات کے نام تبدیل کرنے بھارت دہائیاں دینے پر مجبور ہوگیا ،بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کی ناجائز کوشش ہے. دوسری طرف چین نے بھی بھارتی موقف کا کرار جواب دیا اور کہا کہ جب امریکی سینیٹ سے قرارداد منظور کروائی تب بین الاقوامی قوانین یا علاقے کی متنازعہ حیثیت کاخیال نہیں آیا؟ چینی حکام کے اقدامات کے بعد مودی سرکار میں تشویش کی لہر دوڑ گئ ہےہندوستانی عوام نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ مودی کی غلط پالیسیوں نے ہندوستان کو کہیں کا نہ چھوڑا. بھارتی عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہے کہ کیا مودی ہندوستان کو سپر پاور کے ابھرتے عالمی تنازعہ کے ایندھن میں جھونک دے گا؟




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے