فرزند کشمیر عبدالاحد گورو کی شہادت کو تیس سال مکمل

هفته 01 اپریل 2023ء

تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم رکن ڈاکٹر عبدالاحد گورو24 نومبر 1939 کو سرینگر میں پیدا ہوئے،ڈاکٹر عبدالاحد گورو پہلے کشمیری سرجن جنھوں نے انیس سو ستاسی میں اوپن ہارٹ سرجری کی،عبدالاحد گورو تحریکِ آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رُکن تھے عبالاحد گورو تمام حلقوں میں عزت کی نِگاہ سے دیکھے جاتے تھے، متعدد بار حکومت اور مجاہدین کے درمیان ثالثی بھی کی تاہم بھارتی حکومت ان سے عالمی سطح پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل چشم کشائی پر نالاں تھی،نڈر اور بے باک رویے سے باز رکھنے کیلئے ڈاکٹر عبدالاحد گورو پر 2 بار قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا یکم اپریل 1993کو ڈاکٹر عبد الاحد گوروکی شہادت ہوئی اور اس عالم میں کہ اُنکی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاش سرینگر کے علاقے باچپورہ میں پائی گئی،بھارتی فورسز نے شہادت کا ملبہ حزب المجاہدین پر دھر دیا لیکن ایشیا واچ اور فزیشن فار ہیومن رائٹس کی مشترکہ تحقیقات نے بھارتی حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیاایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا سابق بھارتی وزیر وجاہت حبیب اللہ کے مطابق بھارتی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو قتل کروایا, وجاہت اللہ حبیب کے مطابق ڈاکٹر عبدالاحد گورو کا انتہائی معتبر تشخص بھارتی فورسز کو کھٹکتا تھا"۔ بھارتی فورسز نے ذوالقرنین نامی زیر حراست دہشتگرد کو ڈاکٹرگورو کے قتل کے بدلے رہائی کا وعدہ کیا تھا، بعد ازاں ذوالقرنین کو بھی جعلی انکاؤنٹر میں مار دیا"۔ ڈاکٹر عبدالاحد گورو کے جنازے پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کے بہنوئی عاشق حسین سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے،آج شہید حکمت ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی سماجی خدمات و لازوال قربانیوں و جدوجہد آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہےخدمات کے اعتراف میں کشمیری عوام ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو شہید حکمت کے لقب سے یاد کرتی ہیں




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور