ترکیہ کی توثیق ،فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی راہ ہموار

هفته 01 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے تصدیق کی ہے کہ نیٹو کے تمام تیس اتحادیوں نے فن لینڈ کی رکنیت کی توثیق کردی ہے، جس کے بعد فن لینڈ جلد باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل ہوجائے گا۔ فن لینڈ کی رکنیت کی توثیق کرنے والے نیٹو اتحاد کے تیس ارکان میں ترکیہ سب سے آخری ملک ہے،جس نے شمولیت کی منظوری دی فن لینڈ اور سویڈن نے گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی تھی۔ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے ترکیہ کی توثیق کوامریکہ نے خوش آئند قرار دیا ہے نیٹو میں شامل تمام ممالک کی طرف سے منظوری کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل فن لینڈ کواتحاد میں شمولیت کیلئے باضابطہ دعوت دیں گے۔جس کے بعد فن لینڈ نیٹو کا حصہ بن جائے گا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟