ملک میں مہنگائی،وزارت خزانہ نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی

جمعه 31 مارچ 2023ء

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان موجود ہے، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہےجب کہ حالیہ ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے البتہ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کے امکانات موجود ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابوکرکے زرمبادلہ کے ذخائرپردباؤ کم کرنے کےلئے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک ترسیلات زرمیں دس فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے آٹھ ماہ میں برآمدات میں نو اعشاریہ سات اور درآمدات میں اکیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اڑسٹھ فیصد کم ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاری میں چالیس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ کے مطابق انتیس مارچ کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب سات کروڑ نوے لاکھ ڈالرز تھے اور انتیس مارچ کو ڈالرکا ریٹ دو سو تراسی روپے بانوے پیسے تھا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں اٹھارہ سے زائد اضافہ ہوا جب کہ جولائی سے فروری تک بجٹ خسارہ میں چار فیصد اضافی ریکارڈ ہوا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا