اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان پولیس کی صوبے سے باہر وی آئی پی ڈیوٹی پر پابندی درست قرار دے دی

جمعرات 30 مارچ 2023ء

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور قدیر جنجوعہ، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت نے وی آئی پی سیکورٹی سے متعلق رولز عدالت میں پیش کیے،وی آئی پی سیکورٹی متعلق رولز پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ نے 10 ستمبر دوہزار اکیس کو رولز منظور کئے تھے، جن کے مطابق وی آئی پی کی سیکورٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،عدالت نے مذکورہ رولزکی روشنی میں مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست نمٹادی۔واضع رہے کہ وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا، وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی تھی،جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی کا وزارت داخلہ نے 24 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں