ایشوریا اور مادھوری کے حوالے سے نازیبا گفتگو،نیٹ فلیکس کو قانونی نوٹس ارسال

منگل 28 مارچ 2023ء

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر کئے جانے والے امریکی سٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں ایشوریا رائے اور مادھوری کے حوالے سے نازیبا اور تضحیک آمیزگفتگو نشر کی گئ جس پر دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ،اور مطالبہ کیا کہ تضحیک آمیز گفتگو کو پروگرام سے حذف کیا جائے نیٹ فلیکس کےشو کے دوران بھارتی اداکاراؤں کے حوالے سے نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کرنے پر بھارتی سوشل ایکٹیوسٹ متھون وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے نوٹس میں نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی اداکاراؤں کے حوالے سے کی گئی نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کو پروگرام سے حذف کیا جائے اور اگر نیٹ فلکس نے امریکی پروگرام کی مذکورہ قسط کو انٹرنیٹ سے نہ ہٹایا تو نیٹ فلیکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کہ جائے گی واضح رہے کہ امریکی پروگرام میں مادھوری اور ایشوریا کا تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے موازنہ کیا گیا تھا۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟