ممتاز کشمیری حریت رہنماء جلیل احمد اندرابی کی شہادت کے ستائیس سال مکمل

پیر 27 مارچ 2023ء

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد اندرابی انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے، آٹھ مارچ انیس سو چھیانوے کو راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے جلیل احمد اندرابی کو تفتیش کے بہانے جیل میں بند کر دیااور بہیمانہ تشدد کے بعد جلیل احمد اندرابی کی لاش دریا میں پھینک دی، 27 مارچ انیس سو چھیانوے کوجلیل احمد اندرابی کی بوری بند لاش قتل کے دو ہفتے بعد سرینگر کے علاقے کرسو راجباغ کے قریب دریائے جہلم سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی، میڈیا میں شور وغل اٹھنے کے بعد میجر اوتار سنگھ کو سزا دینے کی بجائے بھارت نے امریکہ فرار کروا دیا،جلیل احمد اندرابی کا ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،مجرموں کا کیفر کردار تک نہ پہنچنابھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ریاستی سرپرستی کا ثبوت ہے،جلیل احمد اندرابی کو عالمی سطح پر شہید انصاف کا لقب بھی دیا جا چکا ہے،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار