پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات میں التواء،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

هفته 25 مارچ 2023ء

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کیخلاف پی ٹی آئی نے مشترکہ آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر کردی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے آئنی درخواست دائر کی جبکہ اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائرآئینی درخواست میں وفاق،پنجاب کے پی کے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں وزارت پارلیمانی امور وزارت قانون اور کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے تحریک انصاف کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق تیس اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔ ایک اور متفرق درخواست سید ہر علی شاہ کی طرف سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے جس کے مطابق عدالت سے شیڈول کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرانے کے حکم کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف،محسن نقوی اوررانا ثنا اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار