نیب نے عمران خلاف کے خلاف کیسز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں |
|
جمعه 24 مارچ 2023ء | |
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس پر نیب نے جواب جمع کرادیا ہے نیب کی طرف سےجمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں، دونوں کے حوالے سے نیب راولپنڈی میں تحقیقات جاری ہیں نیب کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری نیب راولپنڈی میں جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری مرحلے پر ہیں، کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، نیب راولپنڈی کے سوا پاکستان میں عمران خان کے خلاف کوئی نیب کیس نہیں |