سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہیں ہموار

جمعه 24 مارچ 2023ء

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دہائی تک سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد شام اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہیں ہموار ہونے لگی ہیں اور بیک ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتخانے کھولنے کے حوالے سے پیش رفت ہوچکی ہے۔اور اس حوالے سے عید الفطر تک اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آسکتی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں تیزی آرہی ہے اور ایران کے بعد شام سے ساتھ تعلقات کی بحالی مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔مذاکرات یا ان میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ابھی تک دونوں ممالک کی طرف سے کوئی باقاعدہ تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے واضح رہے کہ دوہزار گیارہ میں شام میں خانہ جنگی کے بعد متعدد عرب ریاستوں نے شام سے روابط منقطع کئے تھے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار